اہم خبریں

راولپنڈی،سسرالیوں کا بہو پر تشدد،بال کاٹ کر باتھ روم میں بند کردیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)دائگل گاؤں میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بال کاٹ کر باتھ روم میں بند کردیا۔

راولپنڈی کے دائگل گاؤں میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں متاثرہ خاتون کو باتھ روم میں بند کرنے، بال کاٹنے اور کمرے کے باہر کتے بٹھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ون فائیو پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کو اپنے والدین کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون مایا افضل نے اپنے شوہر دانش ذوالفقار اور ساس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ صدربیرونی پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی،سسرالیوں کا بہو پر تشدد،بال کاٹ کر باتھ روم میں بند کردیا

متعلقہ خبریں