اہم خبریں

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست آگیا

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست آگیا جہاں سموگ کی اوسط شرح 325 تک جا پہنچی ہے۔
جی سی یونیورسٹی کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 420 اور ماڈل ٹاؤن میں 350 کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا بھی آلودہ ہے، خانیوال میں اے کیو ائٓی 1202 اور قصور میں 694 پارٹیکولیٹ میٹر ہے، ملتان میں 323 اور گوجرانوالہ میں 260 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
مزیدپڑھیں: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،فیلڈ مارشل

متعلقہ خبریں