راولپنڈی(اے بی این نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔
فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنی ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب قدم بڑھائیں، طویل انتظار کے بعد ویوو V80 کی پاکستان میں باضابطہ فروخت کا آغاز
ایرانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے کلاس رومز کی عمارتیں خطرناک ہونے کا انکشاف، بڑی خبر آگئی















