اہم خبریں

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(اے بی این نیوز)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، حریف ٹیم پر پریشر بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

پاکستان کا اسکور آٹھ وکٹ پر 284 رنز تھا جبکہ پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔ پہلی اننگز پاکستان نے 434 رنز نو وکٹ کھلاڑی پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔

ٹیم موؤمنٹ کے وقت میٹرو بس سروس بند رکھی جائے گی: حکام
میٹرو بس سروس حکام نے بتایا کہ ٹیم موؤمنٹ کے وقت میٹرو بس سروس بند رکھی جائےگی، میچ کے دوران 3 میٹرو اسٹیشن مکمل بند رہیں گے، ختم نبوت، فیض آباد اور سکستھ روڈ اسٹیشن بند رہیں گے، حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسٹیشن بند رکھنےکا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں۔آج بروز منگل17نومبر سونے کی تازہ ترین قیمت جانئے

متعلقہ خبریں