اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، ناموں کی فہرست سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، ناموں کی فہرست سامنے آگئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات متوقع ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

ملاقات کے لیے بھجوائی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں، جبکہ خالد یوسف چودھری، علی زمان اور عمران خان اورکزئی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

ملاقات کی اجازت اور حتمی انتظامات کے حوالے سے جیل حکام کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، 10 روزہ موسم خزاں کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں