اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے ہوگئے، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی، جس کے تحت دونوں پیٹرولیم مصنوعات سستی کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا۔ شہریوں کو اس تاریخ سے پیٹرول پمپوں پر نئی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں