اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیصل بینک نے صارفین کے لیے ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی خصوصی پیشکش متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ماہانہ اقساط کا آغاز صرف 6 ہزار 529 روپے سے ہوگا۔
فیصل بینک کے ڈیجی مال (DigiMall) پلیٹ فارم کے ذریعے متعارف کرائی گئی یہ پیشکش 11.11 شاپنگ ڈیل کا حصہ ہے، جس کے تحت صارفین کو 6 ماہ تک صفر فیصد منافع پر موٹر سائیکل خریدنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
Installment Plan | Monthly Payment |
|---|---|
3 Months (0% Profit) | Rs. 53,300 |
6 Months (0% Profit) | Rs. 26,650 |
12 Months | Rs. 16,523 |
24 Months | Rs. 9,861 |
36 Months | Rs. 7,640 |
48 Months | Rs. 6,529 |
بینک کے مطابق یہ خصوصی آفر 5 نومبر سے 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ صارفین اپنی مالی استطاعت کے مطابق 3 سے 48 ماہ تک اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
سود سے پاک اقساط کی تفصیلات
– 3 ماہ کی قسط: 53,300 روپے ماہانہ
– 6 ماہ کی قسط: 26,650 روپے ماہانہ
جبکہ طویل مدت کے اقساط پلانز میں ماہانہ ادائیگی کی رقم مختلف ہوگی۔ 48 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 6,529 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
فیصل ڈیجی مال پر صارفین کو مختلف معروف برانڈز کی مصنوعات، خصوصی ڈسکاؤنٹس، آسان اقساط اور مفت شپنگ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے صارفین آن لائن آرڈر اور مزید تفصیلات کے لیے فیصل بینک کی ویب سائٹ faysalbank.com وزٹ کر سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن 021-111-06-06-06 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پیشکش پر بینک کی شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ طویل مدتی اقساط اور دیگر چارجز کی مکمل تفصیلات آرڈر سے قبل بینک سے معلوم کرنا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں: ایل پی جی کی نیلامی کا نیا نظام متعارف،میڈیا کی موجودگی میں فروخت ہوگی















