حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 85 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔















