اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ 28اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جولوگ کافی دِنوں سے آپ کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں ان کو کس نے یہ حق دیا ہے آپ فوری طور پر ان کو خود سے دور کریں اگر خیریت چاہتے ہیں تو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں انشاءاللہ بڑی امید ہے کہ آج شام تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو راستہ بند تھا وہ بھی اب کھلنے کی اُمید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری میں تبدیلی کا امکان، نئی نوکری کی تلاس کرنے والوں کی تلاش ختم ہو گی اور جس بھی طرف سے آپ کو کوئی اُمید تھی اب وہ بھی پور ہو سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں نے آپ کو اپنا ر نگ دکھا دیا ہے آپ کو اب ان سے کیا لینا، خاموشی سے جس قدر ان سے دور ہو سکتے ہیں ہو جائیں، آپ کے حق میں آج یہی بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم خبر آپ کے مستقبل کے حوالے سے مل سکتی ہے، جس بھی مسئلے کا کافی دِنوں سے شکار تھے اُس سے نکلنے کی خوشخبری بھی ملے گی فکر مند نہ ہوں کسی بات کو لیکر۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک اہم اور خوبصورت دن ہے جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ انشاءاللہ آج آسان ہو گا اور آپ کی ایک دِلی مراد بھی پوری ہو نے کی بڑی اُمید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب کسی طرف سے کوئی خطرہ بندش یا رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی، آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں اللہ مہربانی فرمائیں گے اب اچھے دِنوں کا آغاز ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
گھریلو ماحول خانگی امور سب کشیدگی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، غلط فہمیاں بہت بڑھ گئی ہیں برداشت کی عادت ختم ہوتی جا رہی ہے اب ان سے دوری بڑھے گی صبر کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اولاد کے حوالے سے کچھ سنجیدہ ہو جائیں آپ کو ان کےلئے بڑھے فیصلے کرنے ہیں جو بندش اس حوالے سے محسوس کی جا رہی تھی وہ اب ختم ہو رہی ہے آپ قدم اٹھائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں، اپنے دِل و دماغ کو اپنے قابو میں رکھیں اگر آپ نے دِل کے ہاتھوں مجبور ہو کر غلط قدم اٹھا لیا تو پھر بڑا ہی پچھتاوا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کافی دِنوں سے مشکلات یا بندش میں ہیں ابھی چند دن اس میں سے نکلنے کے اور درکار ہیں اسلئے آپ کو چاہئے کہ صبر سے کام لیں یا کریم یا سلامُ کا ورد کیا کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

نوکری میں تبدیلی آنے کے بحکم اللہ بڑے امکانات ہیں اب آپ نے خود فیصلہ لینا ہے کہ کیا کِیا جائے،ان دِنوں بیروزگار افراد کی بھی سنی جائے گی،اچھا سلسلہ بن سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں: آج بروز بدھ 28 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں