اہم خبریں

اسلام آباد میں اہم سڑکیں دو روز کے لیے بند

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 24 اور 25 اکتوبر 2026 کو اہم سڑکیں بند رکھنے اور ٹریفک کا رخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سیرینا ہوٹل سے کشمیر چوک تک کے راستے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ کا اضافی وقت لے کر نکلیں۔

پولیس نے اسلام آباد، راولپنڈی، بھارہ کہو اور مری کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے متبادل راستے جاری کیے ہیں تاکہ انہیں ٹریفک کے رش سے بچایا جا سکے۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کر سکتے ہیں۔ بھارہ کہو اور مری کی جانب جانے والے افراد فیض آباد، فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، جناح اسکوائر اور کوریاں والا چوک کے راستے سفر کر سکتے ہیں۔

پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ سے آنے والے ڈرائیور اپنی منزل کے لحاظ سے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، شکر پڑیاں روڈ اور ٹیولپ ہوٹل روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

سڑکوں کی بندش کے دوران شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔ شہری تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایف ایم 92.4 (FM 92.4) اور اسلام آباد پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز سے رجوع کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر حاصل کریں

متعلقہ خبریں