اہم خبریں

صدر مملکت آصف زرداری برلن پہنچیں گے، جرمن صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع

صدر مملکت آصف زرداری برلن پہنچیں گے، جرمن صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ ہوگئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کو الوداع کہا۔

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری جرمن صدر کی دعوت پر جرمنی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ یہ 23 سال بعد کسی پاکستانی سربراہ مملکت کا جرمنی کا پہلا دورہ ہوگا۔


رواں برس پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے، جس کے باعث اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران صدر مملکت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورت حال اور معاشی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ہیری بروک کی دھواں دار ڈبل سنچری، انگلینڈ نے سری لنکا کو 430 رنز کا ہدف دے دیا

متعلقہ خبریں