اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج اتوارکا دن کیسا رہے گا؟

اتوار18اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کافی دنوں سے شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار تھے ،وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور چند دنوں میں مکمل طور آزادہو جائیں گے اور بحکم اللہ روزگار کے حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ آ پ کو برسوں کے بعد اپنے مالی حالات بھی ٹھیک کرنے کا موقع ملے گا جن لوگوں نے اپنے لئے تبدیلی کا پروگرام بنایا ہے ،وہ ابھی صبر کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وارثتی امور پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے کافی عرصے سے جو پریشانیاں چل رہی تھی، و ہ ختم ہوں گی، اس میں اب آپ کو اپنا حصہ بھی ضرور ملے گا۔ جو لوگ مالی حوالے سے سخت مشکل میں ہیں، ان کا سلسلہ اب بن سکے گا۔ پردہ¿ غیب سے اس کا انتظام ہو جائے گا جن لوگوں نے روزگار میں بُرے دن دیکھے ہیں، اب ان کو اچھے دنوں کا سامنا ہوگا اور قرض وغیرہ کے معاملات میں بہتری آئے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب راستے بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ برسوں سے جن پر بھروسہ کیا جاتا رہا ہے، وہ اب اعتماد کے قابل نہیں رہے اور جن کو بے کار سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے ہیں ،وہ اب آپ کے کام آئیں گے، البتہ اپنوں کی قربت اب کم ہی نصیب ہوگی۔ آپ اب مستقبل پر نظر رکھیں اور آگے کا سوچیں۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کے لئے آنے والا وقت کس قدر بہترین ہے اور آپ کس طرح اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن لوگوں نے آپ کو پریشان کیا ،وہ اب پیچھے ہٹ گئے ہیں ،آپ بھی غصہ کم کریں اور ان کومعاف کر دیں اور صرف اپنے مستقبل اور اپنوں کے بارے میں سوچیں، یہاں کسی کا کوئی نہیں ہے سب مطلب پرست ہیں۔ آپ راز کی باتیں اپنی کامیابیاں کسی سے بھی ذکر نہ کریں۔ ویسے بھی برسوں آپ بدنظری کا شکار رہے ہیں۔ اب قدرت مہربان ہے تو کیوں فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے اب راستے کھلتے جا رہے ہیں، آپ کو اب آگے بڑھنے کے شاندار مواقع نصیب ہوں گے ۔جو لوگ اپنی ساری توجہ اس طرف رکھیں گے وہ بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھے مواقع نصیب ہوں گے۔آپ کو جس بات کا خوف تھا، وہ ختم ہو گیا ہے۔ اب آپ کو ہر طرح کی بندش سے آزادی نصیب ہوگی۔ بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش بھی پوری ہو رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں ،وہ انشاءاللہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو لوگ تنگ کررہے تھے ،وہ اب خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ اب راستے صاف ہو رہے ہیں، اس لئے سب سے پہلے اپنے روزگار پر توجہ دیں اور کوشش کریں کہ جو کام بھی ملے یا آفر آئے اس کو پکڑ لیں۔ آپ کو مالی فائدے حاصل ہونے کے لئے اس سے اچھے دن ہو ہی نہیں سکتے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو ان مشکلات سے نکال دیں گے جن میں کافی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں اور سمجھ لیں کہ آج اس کی ابتدا ہے۔ جو لوگ گھریلو پریشانیوں میں تھے، وہ حیران کن طریقے سے آزاد ہوں گے اور جن کو کسی طرف سے کوئی امید دلائی گئی تھی، وہ بھی اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اب انشاءاللہ تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کافی دنوں سے جن مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں، ان سے مکھن میں سے بال کی طرح نکل آئیں گے اور جو لو گ آپ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے تھے، وہ بھی انشاءاللہ پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ان دنوں روزگار کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ بس آپ کی محنت اور توجہ کی اشدضرورت ہے ، اگر آپ نے حکمت ِعملی سے کام لیاتو بڑا فائدہ ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری میں تبدیلی یا بہتری کی خبر ملے گی ،جو لوگ ریٹائرہونے کے بعد نوکری تلاش کررہے ہیں ان کے لئے اچھی خبر ہے۔ آپ یا اولاد کی شادی یا رشتے کے حوالے سے جو بندش وغیرہ سالوں سے محسوس کررہے تھے، وہ بھی اب ٹوٹ چکی ہے۔ انشاءاللہ خواہشمند افراد کا جلد معاملہ حل ہو جائے گا اور جن لوگوں نے دوسری شادی کرنی ہے، وہ ابھی قدم نہ اٹھائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یہ ہفتہ انشاءاللہ آپ کے لئے بڑی اچھی خبریں لے کر آ رہا ہے۔ آپ کافی دنوں سے جن جن مشکلات کا شکار تھے، اب آہستہ آہستہ کرکے سب ختم ہو رہی ہیں ۔آپ کے لئے راستے صاف ہوتے جا رہے ہیں۔کسی مقام سے بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا جس سے کوئی بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی ،البتہ صحت کا معاملہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس طرف خصوصی توجہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی ایک بڑی کوشش انشاءاللہ آ پ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور جس طرف امید لگا رکھی تھی، وہ پوری ہوگی اور وہ کام بھی ہو جائے گا جس کی کبھی امید نہیں تھی۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں جو کشیدگی چل رہی ہے یا خانگی امور میں جائیداد کا جھگڑا ہے تو وہ مسئلہ بھی حل ہوگا ۔جو لوگ کسی بھی قانونی مسئلے یا انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے نکل سکیں گے۔

برج حوت،سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کسی بدنظری کاشکار لگتے ہیں۔ اپنا صدقہ دیں اور نظر بھی اتاریں۔ یہ ضروری ہے اور 1000مرتبہ روزانہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی کیا کریں، انشاءاللہ ہر طرح کے مسئلے سے آزاد ہو سکیں گے ۔جو لوگ بیماری میں ہیں، وہ یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور بعد نمازِ مغرب چند دن گھر سے نہ نکلا کریں ، باوضو رہا کریں اور راز کی بات کسی سے بھی نہ کریں۔

مزیدپڑھیں: پاکستان میں موسم کی تازہ ترین صورتحال، بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا امکان

متعلقہ خبریں