امریکا(اے بی این نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ نے ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
سکینہ خان نے اپنی شادی کے موقع پر سرخ اور سنہرے رنگ کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا، جبکہ ان کے شوہر سفید شیروانی میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے عروسی لباس، دلکش میک اپ اور برائیڈل لک کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
شادی کے بعد یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ سکینہ خان کچھ عرصے کے لیے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دے سکیں۔ تاہم، اس حوالے سے اداکارہ کا باضابطہ بیان سامنے آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
اداکارہ کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی















