کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 148 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 182 روپے گھٹ کر 5 ہزار 270 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 2.12 ڈالر کمی کے بعد 56.70 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ، دو ماہ بعد خیبر پختونخوا میں کس کا راج ہوگا؟















