برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ پر اب قسمت مہربان ہے آپ جس طرف سے پریشان تھے وہ مسئلہ بھی اب حل ہونے کے قریب ہے اور جو رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ بھی ختم ہو سکیں گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب مسلسل بہتری ملنی چاہئے اور اگر اس کے باوجود ایسا نہیں ہے تو پھر آپ استخارے کی مدد لےکر چلیں تاکہ اصل حقیقت رکاوٹ معلوم ہو سکے ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی معاملات میں پھنسے ہوئے تھے اب وہ تیزی سے اس سے نکلنا شروع ہو جائینگے انشاءاللہ،جس مقصد کےلئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی بندوبست ہو جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب بالکل نہ گھبرائیں اللہ پر بھروسہ رکھیں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر اللہ نہ چاہے تو پھر پریشانی کیسی،450 مرتبہ حسبنا اللہ نعیم الوکیل روزانہ لازمی پڑھا کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی کے آگے دست ِ سوال کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں صرف اللہ ہی مددگار ہے اُس سے مانگے گے تو کبھی مایوس نہیں ہوں گے آج سوچ بدلنی ہو گی بس۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے صبر سے کام لیں اس مالک کائنات پر توکل اختیار کریں جو ہمارے حق میں بہتری ہے وہ ضرور کرےگا فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنوں کے درمیان اختلافات دینے والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ پریشان نہ ہوں آپ جس طرف جا رہے ہیں وہاں نہ جائیں اور چند دن صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے اپنے گھریلو معاملات اور مالی مسائل کے حوالے سے پریشان تھے وہ لوگ انشاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر کسی نے آپ کی پوزیشن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے آپ جس بھی طرح چاہیں ابھی اس کو کلیئر نہیں کر سکتے بس شرارتی لوگوں سے چند دن دور ہی رہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی مشکل میں چل رہے ہیں اُس کو اللہ نے خل کرنا ہے آپ کوشش ضرور کریں گے مگر دُعا کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا اس طرح آپ کےلئے خود کو توبہ کی طرف بھی آیا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں سے بھی اُ±میدیں لگا رکھی ہیں وہ کبھی بھی اس پر پورا نہیں اتریں گے آپ اُن کے بجائے اللہ سے لو لگائیں وہ ہی ہے جو آپ کی ہر مشکل آسان کرے گا۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب ایک بار پھر صورتحال بگڑ رہی ہے آپ صدقے سے کام لیں اور صرف ضروری کاموں میں ہاتھ ڈالیں، کوشش کریں کہ قریبی لوگوں کو بھی اپنے کام کا نہ بتایا جائے۔
مزیدپڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ















