اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شام 6 بج کر 15 منٹ پر طلب کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلایا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 30واں اجلاس ہوگا۔
دوسری جانب صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام سوا 6 بجے طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ















