ریاض (اے بی این نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔
اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کے باعث روزانہ تقریباً 750 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران ریاض آنے اور جانے والی 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جدہ، مدینہ منورہ اور دمام ایئرپورٹس پر بھی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں توسیع کے باعث فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے معلوم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی















