کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے پر آگئی، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 23 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 174 ڈالر ہوگئی۔
ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کم ہوکر 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ریاض ایئرپورٹ کب کھلے گا؟ بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری















