اہم خبریں

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کے خلاف اہم پابندی عائد

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کے خلاف اہم پابندی عائد

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکا میں ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو وسط مدتی انتخابات سے قبل ان کے سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کامن کاز نامی ادارے نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ اشتہارات عوامی خدمت کے اعلانات کے بجائے سیاسی تشہیر کے لیے بنائے گئے ہیں اور ان سے ریپبلکن امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عدالتی حکم میں ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ایسے سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے سرکاری فنڈز استعمال نہ کیے جائیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرالکاہل یا بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’’بحر ٹرمپ‘‘ رکھنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس ایک خلیج اور ایک خوبصورت جھیل ہے، جبکہ کسی نے انہیں بتایا کہ ایک دریا بھی ہونا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایک دریا کے ساتھ ایک سمندر بھی چاہیے۔

تاہم بحرالکاہل یا بحر اوقیانوس کا نام تبدیل کرکے ’’بحر ٹرمپ‘‘ رکھنے سے متعلق یہ بیان ایک تجویز کے طور پر سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عالمی منڈی میں بڑی تبدیلی، سونا، چاندی اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

متعلقہ خبریں