اہم خبریں

خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلے، نئے تعیناتی احکامات جاری

خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلے، نئے تعیناتی احکامات جاری

پشاور (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 18 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر فصیح الدین سمیت متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری احکامات کے مطابق ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا، سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا، جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ ریجن اور شاکر حسین داوڑ کو آر پی او کوہاٹ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ ریجن جبکہ محمد اظہر کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ، محمد جمیل اختر کو ڈی پی او بونیر، نیاز محمد کو ڈی پی او کرک، مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن، محمد خالد کو ڈی پی او لوئر چترال اور تیمور خان کو ڈی پی او ہری پور تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اے آئی جی لاجسٹکس ریشم جہانگیر اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو اور آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

متعلقہ خبریں