ویانا (اے بی این نیوز) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مذہبی آزادی، مساوات اور عدم امتیاز کے حق میں آواز بلند کی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج جمعہ 9 اکتوبر 2026 کو دوپہر 12 بجے ویانا کے پلاٹز ڈیر مینشن ریختے سے شروع ہوا۔ احتجاجی ریلی شہر کے مرکزی علاقوں سے گزری، جس میں طلبہ اور منتظمین نے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے باعث شہر کے بعض مرکزی راستوں پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔
آسٹریا میں یکم ستمبر 2026 سے 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ کی گئی تھی۔ اس قانون پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔
حجاب پر پابندی کی آئینی حیثیت کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔ ویانا میں ہونے والا احتجاج اس قانون کے حوالے سے جاری بحث اور اختلافات کی ایک اہم کڑی ہے، جبکہ آئندہ عدالتی پیش رفت کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، بڑی پیش رفت سامنے آگئی















