اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام چوک چوراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہر میں کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے کی صورت میں فوری کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:آسٹریا میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج، طلبہ سڑکوں پر نکل آئے















