راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں تین جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
Sri Lanka win the toss and opt to field first in the second T20I 🏏
#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen https://t.co/CvCOPpXJF0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2026
پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ خواجہ نافع وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
کپتان صاحبزادہ فرحان کے مطابق آج کی پچ گزشتہ میچ کے مقابلے میں زیادہ سخت ہے اور اس پر گھاس بھی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اس طرح کی پچ پر کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے پُرامید ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری















