اہم خبریں

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے معاملات طے

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے معاملات طے

لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں سونپنے کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے جلد پاکستان پہنچیں گے اور قومی ٹیم کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔

شان ٹیٹ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی دوبارہ شمولیت سے قومی ٹیم کے بولنگ شعبے کو تجربہ فراہم ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، بڑی پیش رفت متوقع

متعلقہ خبریں