اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم اکتوبر 2026 کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایف بی آر نے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں