اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2026 تک ایف بی آر کو 58 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئی ہیں، جبکہ 30 ستمبر 2025 تک 38 لاکھ ریٹرن موصول ہوئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو گزشتہ سال کے مقابلے میں ریٹرن سے تقریباً 8 ارب روپے کم ٹیکس موصول ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا 3053 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔
ایف بی آر نے ستمبر 2026 کا 1330 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی گیس مزید مہنگی، اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری















