اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا سانحہ، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا سانحہ، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید

درازندہ (اے بی این نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور کسٹمز حکام سمیت 11 افراد شہید ہوگئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر قائم انسدادِ اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں انتہائی شدید دھماکا ہوا۔

دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور عام شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملے میں ملوث عناصر سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا اقدام، وفاقی حکومت کو اہم پیشکش کردی

متعلقہ خبریں