اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 23 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کی کمی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 392 روپے 05 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 422 روپے 08 پیسے کم ہوکر 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن ایک دن 23 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، آج اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔
مزیدپڑھیں: موٹروے ایم ون کل رات سے بند، مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری

متعلقہ خبریں