نیو یارک (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج نیو یارک میں مصروف ترین دن گزاریں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی افتتاحی کارروائی میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچنے والے مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پیوٹن اور محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی















