پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر اور شانگلہ میں محسوس کیے گئے، جبکہ مہمند اور شبقدر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
مزیدپڑھٰیں :نگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان















