اہم خبریں

فیصل بینک کی Redmi فونز پر 0 فیصد مارک اپ اقساط، ستمبر کی خصوصی پیشکش

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیصل بینک نے ستمبر 2026 کے لیے صارفین کو منتخب Redmi اسمارٹ فونز تین ماہ کی 0 فیصد مارک اپ اقساط پر خریدنے کی خصوصی سہولت فراہم کردی ہے۔

بینک کے مطابق یہ پیشکش Faysal Digimall کے ذریعے دستیاب ہے، جس کے تحت صارفین منتخب Redmi ماڈلز آسان ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ یہ آفر یکم ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جبکہ اس پر متعلقہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

پیشکش میں شامل فونز میں Redmi 15C (6GB/128GB) کی قیمت 49,999 روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط کم از کم 2,042 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

اسی طرح Redmi 15 (8GB/128GB) کی قیمت 56,999 روپے اور ماہانہ قسط 2,327 روپے ، جبکہ Redmi Note 15 (8GB/256GB) کی قیمت 77,999 روپے اور ماہانہ قسط 3,185 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Redmi Note 15 Pro (12GB/512GB) کی قیمت 117,999 روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط کم از کم 4,818 روپے بنتی ہے۔

Faysal Digimall کے ذریعے خریداری کرنے والے صارفین کو مفت شپنگ، 100 فیصد اصلی مصنوعات اور آسان واپسی (Easy Returns) کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

صارفین پروموشنل QR کوڈ اسکین کرکے یا Faysal Digimall پر موجود Xiaomi Pakistan کلیکشن کے ذریعے اپنی پسند کا فون خرید سکتے ہیں۔ بینک نے واضح کیا ہے کہ اس پیشکش پر دیگر شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے۔
مزیدپڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ماڈل 2027 کی قیمت اورقسطوں کا پلان جاری

متعلقہ خبریں