راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے رفقاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں سینیٹر مشتاق احمد خان، کلیم اللہ لونی اور نعیم اسلم گوندل کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں نصیر احمد ستی، محمد بلال انصاری اور شہلا نیازی کے نام بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے نامزد رفقاء کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے ملاقات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ جیل کے اطراف اور آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ایچ ایف کا ایکشن، مینز چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ















