اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا، جبکہ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ















