سوات (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:کرنسی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی، ڈالر سمیت تمام اہم کرنسیاں سستی ہوگئیں















