اہم خبریں

انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد پاکستان کو بڑا نقصان، ٹیسٹ رینکنگ گرگئی

انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد پاکستان کو بڑا نقصان، ٹیسٹ رینکنگ گرگئی

لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجے کمی ہوگئی، جبکہ گرین کیپس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ درجہ بندی میں آخری نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ ٹیموں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ بنگلادیش چھٹے اور سری لنکا ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے بہتری کے بعد آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔ انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دینے پر غور

متعلقہ خبریں