اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں:افغان طلبہ کے خلاف بڑا نوٹیفکیشن جاری، اسد قیصر کی شدید مذمت سامنے آگئی















