اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق **پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر** اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے 9 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک میں مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف

متعلقہ خبریں