لندن (اے بی این نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم مینجمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل بابراعظم پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے اور مختلف امور پر گفتگو کی۔
تیسرے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن تقریباً طے کرلیا ہے، تاہم کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔
لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے یہ فیصلہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا، اس حوالے سے بورڈ ہی مزید بہتر بتا سکتا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست پر بابراعظم نے اعتراف کیا کہ ٹیم نے میچ کے دوران کسی بھی شعبے میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان سیریز ہار چکا ہے، تاہم ٹیم کی خواہش ہے کہ سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کیا جائے۔ بطور ٹیم وہ اچھی اور مثبت کرکٹ کھیل کر سیریز ختم کرنا چاہتے ہیں۔
قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نئے کھلاڑیوں سے متعلق کپتان نے کہا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں بلکہ یہ کھلاڑیوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا بہترین اور شاندار موقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز ہار کر سیریز گنوا چکا ہے۔ قومی ٹیم اب ایجبسٹن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں:شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت















