اہم خبریں

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کے لیے نیا پورٹل لانچ

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کے لیے نیا پورٹل لانچ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیصلوں کی ڈیجیٹل مصدقہ نقول حاصل کرنے کے لیے ایک نیا پورٹل لانچ کر دیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی عدالتی فیصلے یا حکم کی مصدقہ کاپی آن لائن حاصل کی جا سکے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کی ڈیجیٹل مصدقہ کاپی سپریم کورٹ کے پبلک فیسیلیٹیشن پورٹل پر دستیاب ہے اور اس کی مدد سے کسی بھی عدالتی فیصلے یا حکم کی تصدیق شدہ کاپی آن لائن حاصل کی جا سکتی ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ کاپی کے لیے بھی درخواست دے سکے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کاپی کا مقصد فیصلوں کے حصول میں طریقہ کار کی تاخیر اور رکاوٹوں کو کم کرنا ہے اور یہ ڈیجیٹل سہولت فیصلوں کی مصدقہ نقول کے حصول کے عمل کو آسان اور موثر بنائے گی۔
مزیدپڑھیں‌:نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار، گاڑیوں پر ٹیرف میں بڑی کمی کا امکان

متعلقہ خبریں