اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی خصوصی ٹیکس سکیم میں چھوٹے دکانداروں کو اہم سہولیات فراہم کر دی ہیں۔
ایف بی آر حکام کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم کے تحت فائل کرنا بھی آسان ہے۔
چھوٹے دکاندار اردو اور علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ سا فارم بھرتے ہیں۔
ایف بی آر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس آفس کے ذریعے آسانی سے فائلنگ کی جائے گی، اپنے کاروبار کو ریگولر ٹیکس سسٹم کا حصہ بنائیں اور خصوصی سکیم کی سہولیات سے مستفید ہوں۔

مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید اضافہ















