اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید اضافہ

پشاور (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پشاور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے لیے کرایوں میں 100 روپے سے 2 ہزار 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اے سی اور نان اے سی گاڑیوں کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

صوبے کے مختلف اضلاع کے لیے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 100 سے 500 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ پشاور کے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق پشاور سے مختلف شہروں کے لیے کارگو اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹرالر، ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی بکنگ کے نرخ بڑھنے سے کاروباری اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے اور اس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کا امکان؟ آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں