اہم خبریں

گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کی موجودہ حیثیت واضح کردی۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلونڈ بالوں کے ساتھ دکھائی دیں۔

تاہم مداحوں کی توجہ تصاویر سے زیادہ گلوکارہ کے کیپشن پر مرکوز رہی۔ آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سنگل لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی اور زین احمد سے تعلق کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔


گلوکارہ کے اس کیپشن کو ان کی جانب سے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہی گزرا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر “سنگل” لکھے جانے کے بعد مداحوں میں یہ خبر تیزی سے زیرِ بحث ہے، تاہم علیحدگی کی مزید وجوہات یا دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزیدپڑھیں: جیون ساتھی کا انتخاب شوبز انڈسٹری سے نہیں کروں گی، نوال سعید

متعلقہ خبریں