اہم خبریں

مائیں اپنے بچوں کو غفلت سے زندہ جلنے کے لیے نہیں جنتی ہیں، بلاول بھٹو

مائیں اپنے بچوں کو غفلت سے زندہ جلنے کے لیے نہیں جنتی ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو نو ماہ اس لیے کوکھ میں نہیں رکھتیں کہ کسی کی غفلت کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہی وہ زندہ جل جائیں۔


انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 14 نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انسانی تاریخ کا ایک بدترین سانحہ ہے، جن کی امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیے گئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان بچوں کے بے بس والدین انصاف مانگ رہے ہیں، واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت نے کئی خاندانوں کو ناقابلِ تلافی صدمے سے دوچار کردیا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ذمہ داروں کا احتساب اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مصطفیٰ کمال کے سامنے احتجاج، سانحے کے ذمہ داروں پر قتل کا مقدمہ بنانے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں