اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے 2 روز کے لیے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل دوسرے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 341 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔


اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے بڑھ کر 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 26 اور 27 اگست بروز بدھ اور جمعرات 2 روز کے لیے ہوگا۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

متعلقہ خبریں