اہم خبریں

دوسرے ٹیسٹ میں تلخ کلامی، بھارتی بیٹر اور سری لنکن بولر پر جرمانہ

دوسرے ٹیسٹ میں تلخ کلامی، بھارتی بیٹر اور سری لنکن بولر پر جرمانہ

دبئی (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکا کے فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو دوسرے ٹیسٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جو کھلاڑیوں یا دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آیا۔ اسیتھا فرنینڈو نے یشسوی جیسوال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا، جس پر بھارتی بیٹر نے ردعمل دیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جسمانی رابطہ بھی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ سزائیں قبول کرلیں، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ڈسپلنری جرم ہے۔ ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ان کے ریکارڈ میں شامل کردیا گیا ہے۔

یوں دوسرے ٹیسٹ میں ہونے والی تلخ جھڑپ کا آئی سی سی نے جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کی صورت میں فیصلہ سنا کر معاملہ ختم کردیا۔
مزید پڑھیں‌:ہنڈا اٹلس کا بڑا اعلان، سی ڈی 70 مالکان کے لیے سنہری موقع

متعلقہ خبریں