اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا فیصلہ، ضلع باغ کے 2 حلقوں میں ری پولنگ کا اعلان

آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا فیصلہ، ضلع باغ کے 2 حلقوں میں ری پولنگ کا اعلان

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے 2 حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 14 باغ 4 سے پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لے کر موجودہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔

قبل ازیں ایل اے 14 باغ 1 میں عوامی ہینڈ اینڈ آرمز کے امیدوار ساجد اقبال عباسی نے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار عتیق احمد خان کو شکست دی۔

ایل اے 15 باغ 2 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور ایل اے 16 باغ 3 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برتری حاصل کر رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے کارکنان گزشتہ رات سے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دفتر کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ روز پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:بشریٰ بی بی سے اہم ملاقات، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں