اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر سےمتعلق اہم خبر سامنے آگئی

ایرانی سپریم لیڈر سےمتعلق اہم خبر سامنے آگئی

تہران (اے بی این نیوز) اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای فی الحال کسی شخص یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ILNA کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ فی الحال بعض وجوہات کی بناء پر ایرانی سپریم لیڈر کا کسی شخص یا ادارے سے رابطہ نہیں ہے اور خدا کے فضل سے وہ خیریت سے ہیں۔

غلام علی حداد عادل نے یہ بیان حال ہی میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم شرکت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ مجتبی خامنہ ای ایک مذہبی طالب علم تھے اور ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ دینی مدارس کے طلباء کو دیا جانے والا معمول کا وظیفہ تھا۔
مزید پڑھیں‌:امریکی سیاست میں نئی ہلچل،ٹرمپ کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں