مردان (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سٹریٹ موومنٹ کے دوران منعقدہ جلسے میں جیب کتروں نے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ریلی کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا۔
اس کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے رہنما ندیم شاہ اور رحمت کنڈی کو بھی جیب کتروں نے موبائل فون سے محروم کر دیا جب کہ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر جہانزیب خان کا قیمتی موبائل فون بھی چوری کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم چوروں نے کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں سے ہزاروں روپے کی نقدی بھی چوری کر لی۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے موبائل فون چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈالر مہنگا، آج کے تازہ کرنسی ریٹس کی اپڈیٹ















