پشاور (اے بی این نیوز) تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹکر مسل عرف مسلے ولد شیر بہادر مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کوتوالی کے علاقے میں چھینا جھپٹی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے رائڈر سکواڈ کا اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہو گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش، گینگسٹر اور ڈاکو مسیل عرف مسلے اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب اور ملوث تھا۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق قاضی خیلاں سے ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ















