اہم خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں نےمشترکہ بیان میں بتایا کہ انکے ہاں بیٹےالیک نیل وینس کی پیدائش اتوار کو میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوئی۔

بیان کےمطابق ماں اور نومولود دونوں صحت مند ہیں،جبکہ انکے تینوں بڑے بچے اپنے نئے بھائی کی آمد پر بےحدخوش ہیں۔

جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی ملاقات ییل لا اسکول میں طالب علمی کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2014 میں شادی کی۔ اس سے قبل ان کے تین بچے ہیں، جن میں دو بیٹے ایون اور وویک، جبکہ ایک بیٹی میرا بیل شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کےمطابق الیک نیل وینس 150 سال سے زائد عرصے میں کسی موجودہ امریکی نائب صدر کے ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔

اس سے قبل 1870 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر شوائلر کولفیکس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: حضرت بہاؤالدین زکریا کا سالانہ عرس،22 جولائی کو تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں